الله کی محبت اتنی خوبصورت ہے کہ آپ برسوں کا بوجھ ایک سجدے سے بلکا کر سکتے ہیں۔ اللہ کی محبت اتنی خالص ہے کہ انسان خاموشی سےصرف سر جھکا لے کچھ نا کہے تب بھی وہ دل میں ایسا سکون اُتار دیتا ہے جس کا مقابلہ دنیا کے کسی عیش و آرام میں نہیں ملتا۔ وہ سات سمندر پیدا کرنے والا آپ کے ایک آنسو سے بھی محبت کرتا ہے۔ وہ تو محبت کرنے والا ہے اور جو محبت کرنے والے ہوتے ہیں’ وہ آپ کی بہت سی خامیوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
وہ اپنے بندے سے نہیں پوچھتا کہ تم اب کیوں آئے ہو۔ وہ کبھی نہیں دھتکارتا۔ اسے اپنے بندے سے کچھ نہیں چاہیے بس وہ کہتا ہے تم مجھے یاد رکھو۔ جب کوئی اُسے بُھلا دے تو وہ بہانے دیتا ہے خود کو یاد کرنے کے، کبھی تکلیف دے کر کبھی کہیں اُلجھا کر، تا کہ بندے کا اُس سےتعلق بنا رہے۔ کبھی سوچا ہے کہ جب غم آتا ہے تو ہم اسی کی طرف دوڑتے ہیں، اسی کے سامنے روتے ہیں تو کون ہمارے اوپر سکون کی نیند طاری کرتا ہے؟
اس نے تو کبھی ہمیں مطلبی کہہ کر دور نہیں کیا۔ وہ تو پانچ دفعہ اپنی طرف بلاتا ہے، اب ہم نہیں جاتے تو غلطی تو ہماری ہے نا، بےوفائی تو ہم کرتے ہیں۔
اور پھر سچ تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ خود ہمیشہ وہیں رہتے ہیں دور تو ہم انسان ہوجاتے ہیں۔
ذرا نہیں، پورا سوچئیے۔۔۔۔!