کبھی ایسا ہوتا ہے کہ
انسان کی
توقعات
پلاننگ
ارادے
امیدیں
سب دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے
پھر
ایک راز سے پردہ اٹھتا ہے
کہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے
پھر وہ اُس لازوال طاقت کو جان جاتا ہے جو ہم سب کو اس خلا میں تھامے ہوئے ہے
جس کی رضا کے بغیر ذرہ بھی نہیں ہل سکتا اور پھر اس رب کائنات کے ہونے کا یقین بہت شدت سے ہوتا ہے۔