سارا جہان کبھی کسی کو نہیں ملا کرتا
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ تھوڑا بہت خلا باقی رہ جاتا ہے اور لوگ اس خلا کا فاصلہ ناپنے میں لگ جاتے ہیں کچھ لوگ ان خلاؤں کے اردگرد اپنے آپ کو روک لیتے ہیں اور ایک نئے جہان کی تسخیر سے محروم رہ جاتے ہیں اور کچھ لوگ ان فاصلوں کو پاٹ لیتے ہیں جنہیں عبور کرنا آسان نہیں ہوتا مگر وہ طے کرلیتے ہیں
صبر سے
خاموشی سے
شکر سے
استقامت سے
توکل سے
مصلحت شناسی سے
سمجھوتے سے
رازداری سے
مشقت سے
یقین سے
ایمان سے
ذہانت سے
اور ایک نئے جہان کی آبیاری کرتے ہیں…. پس کچھ لوگ ان خلاؤں میں اپنی ذات کو کھو دیتے ہیں اور کچھ لوگ ان خلاؤں سے پارس بن جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ اس لیے فیصلہ ہمارا ہے ہم نے ان خالی خانوں کے گرد گھومنا بے یا پھر انہیں خوش نما دھاگوں سے بننا ہے اور قائم کرنا ہے ایک نئے جہان کو۔
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
Sara Jahan Kabhi Kisi Ko Nahi Mila Krta By Ujala Basheer
Previous Articleصف اول از قلم اقرا عبدالرؤف
Next Article Raz By Ujala Basheer
1 Comment
💯 right